خبرنامہ

جب تک افغانستان بارڈرمنیجمنٹ بہترنہیں کرتا مشکلات رہیں گی

عمران خان جلسوں سے وزیراعظم نہیں

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغان بارڈ کو خالی نہیں چھوڑا جا سکتا ، جب تک افغانستان بارڈرمنیجمنٹ بہترنہیں کرتا مشکلات رہیں گی،پاکستانی افواج نے قربانیاں دے کرامن قائم کیا ، افغانستان بھی اپنے ملک میں امن قائم کرے۔ وہ پیر کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان ،بھارت گٹھ جوڑخطے کے لیے ٹھیک نہیں ، افغانستان اوربھارت کا گٹھ جوڑ اب سامنے آرہا ہے،افغانستان کا بارڈرفری نہیں چھوڑا جاسکتا، جب تک افغانستان بارڈرمنیجمنٹ بہترنہیں کرتا مشکلات رہیں گی،پاکستانی افواج نے قربانیاں دے کرامن قائم کیا ، افغانستان بھی اپنے ملک میں امن قائم کرے ۔خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے سرحد پرکشیدگی کاسلسلہ شروع کیا ہوا ہے، افغانستان ہمسایہ ممالک جیسا تعاون نہیں کررہا،، نیٹو افواج افغانستان میں امن قائم نہیں کرسکی توپاکستان کا کیا قصورہے۔