خبرنامہ

جسٹس سجاد علی شاہ سپریم کورٹ کے جج تعینات

معاشرے کی اصلاح

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) صدر مملکت ممنون حسین نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کردیا جبکہ جسٹس احمد علی شیخ کو سندھ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کردیا ۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے آئین کے آرٹیکل177کی شق 1کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے جسٹس سجاد علی شاہ کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کردیا۔ جسٹس سجاد علی شاہ سندھ ہائی کورٹ میں بطور چیف جسٹس ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے،دوسری جانب مملکت ممنون حسین نے جسٹس احمد علی شیخ کو سندھ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کردیا ہے ۔ جسٹس احمد علی شیخ سندھ ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج تھے۔ وزارت قانون نے دونوں جج صاحبان کی تقرریوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ (ن غ)