ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لورالائی نے جعلی ڈگری کیس میں سابق صوبائی وزیر اور حلقہ پی بی چار سے بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار حاجی محمد خان طوراتمانخیل کو تین سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی ۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے دائر درخواست پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لورالائی کی عدالت نے دس سال سے جاری کیس پر فیصلہ سناتے ہوئے سابق صوبائی وزیر حاجی محمد خان طور اتمانخیل کو تین سال قیداور پچاس ہزارروپے جرمانے کی سزا سنا دی ، جنرل پرویز مشرف دور میں انتخابات میں حصہ لینے کے لیے حاجی محمد خان نے جعلی اسناد جمع کروائے تھے ، جرم ثابت ہونے پر انہیں مجموعی طور پر تین سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی جرمانہ کی عدم ادائیگی پر ایک ماہ مزید قید کی سزا کاٹنی ہوگی ،واضح رہے سابق صوبائی وزیر حلقہ پی بی چار سے بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار ہیں۔