خبرنامہ

جمہوری نظام کو ڈی ریل کرنے کی کوششیں کرنے والے مایوس ہوچکے، بلیغ الرحمان

جمہوری نظام کو

جمہوری نظام کو ڈی ریل کرنے کی کوششیں کرنے والے مایوس ہوچکے، بلیغ الرحمان

اسلام آباد:(ملت آن لائن) تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کے وفاقی وزیر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوری نظام کو ڈی ریل کرنے کی کوششیں کرنے والے عناصر مایوس ہوچکے ہیں کیونکہ سینیٹ کے انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونے جارہے ہیں جو جمہوریت کی فتح ہے۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے توقع ظاہرکی کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت تمام ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ترقیای منصوبوں کی بروقت تکمیل آنے والی حکومت کیلئے ایک مثال ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت جب اپنا دور اقتدار مکمل کرے گی تو پاکستان ایک مستحکم ، محفوظ اور اقتصادی طور پر بہترین ملک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کے بارے میں مقامی اور بین الاقوامی سازشوں کو کامیابی سے ناکام بنایا ہے اور عوام کے مستردکردہ سیاسی عناصر اپنے ناکام عزائم کیلئے سازشوں میں مصروف ہیں تاکہ ملک کو سیاسی اور اقتصادی طور پر کمزورکیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ملک میں جمہوری عمل دن بدن مستحکم ہورہا ہے۔جمہوری نظام کو ڈی ریل کرنے کی کوششیں کرنے والے عناصر مایوس ہوچکے ہیں ، وفاقی وزیر وزیر برائے تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت بلیغ الرحمان