خبرنامہ

جھوٹوں اور بہتان تراشوں کی سیاست دم توڑ رہی ہے: آصف کرمانی

اسلام آباد(ملت + آئی این پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ جھوٹوں اور بہتان تراشوں کی سیاست دم توڑ رہی ہے ، نادان خان اورانکے چیلوں کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ، ہاضمے کیلئے ھاجمولا استعمال کریں یا کسی ماہرڈاکٹر سے رجوع کریں۔پیر کو عمران خان اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے بیانات پر اپنے ردعمل میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی مدبرانہ قیادت اور پالیسیوں کے باعث پاکستان مستحکم اور مضبوط ہو رہا ہے۔ نادان خان اورانکے چیلوں کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ، ہاضمے کیلئے ھاجمولا استعمال کریں یا کسی ماہرڈاکٹر سے رجوع کریں۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹوں اور بہتان تراشوں کی سیاست دم توڑ رہی ہے۔ عوام نادان خان اور ان کے چیلوں کو2018کے الیکشن میں سیاست سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بے دخل کر دیں گے۔