خبرنامہ

جہانگیر بدر نیک اور صاف گو انسان تھے: نواز شریف

لاہور (ملت + آئی این پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ جہانگیر بدر ایک نیک اور صاف گو انسان تھے،جہانگیر بدر جیسے منجھے ہوئے سیاستدان سیاست کا نقشہ بدلتے ہیں،آج ان کی بڑی یاد آرہی ہے۔وہ ہفتے کو جہانگیر بدر کی رہائش گاہ پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔وزیراعظم نے کہاکہ میراان سے بہت اچھا تعلق تھا،میرے دل میں ان کی اچھی یادیں ہیں،میرا ان کے ساتھ بہت اچھا تعلق تھا، ان کی اولاد کے ساتھ بھی یہی تعلق رہے گا۔انہوں نے کہاکہ دعاگو ہیں کہ اللہ جہانگیر بدر کو جوار رحمت میں جگہ دے۔