اسلام آباد(ملت آن لائن)سپریم کورٹ نے حنیف عباسی کی متفرق درخواست پرعمران خان اورپی ٹی آئی کو نوٹس جاری کردیئےہیں۔ذرائع کے مطابق نوٹس میں پوچھا گیا ہے کہ نیازی سروسز پہلے بنی یا فلیٹ پہلے خریدا گیا؟دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نےکہا بنی گالہ کے لیے پیسہ کہاں سے آیا یہ عمران خان کو ثابت کرنا ہے،نعیم بخاری آپ نے خود کہا ادائیگیاں تیسرے فریق کے ذریعے کی گئیں،آپ نے اب اس دفاع کو سماعت کے دوران چیف جسٹس نے صحافیوں کو انتباہ کیا کہ اسے میری برہمی نہ کہا جائے،میں برہم نہیں ہوتا،یہ میری آبزرویشن ہے میرے حوالے سے برہمی کا لفظ استعمال نہ کیا کریں۔عمران خان نااہلی کے بارے میں حنیف عباسی کی درخواست کی سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ثابت کرنا ہے، نہ کرسکے تو اس کے نتائج ہوں گے۔