اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ حکوت نئے سیکٹرزکی تعمیرکیلئے سی ڈی اے کی مکمل معاونت کریگی،بیرون ملک مقیم پاکستانی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں،سرمایہ کاری کیلئے سہولیات فراہم کرنے کی ضروت ہے۔اتوار کو وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیر صدارت وزارت کیڈ اورسی ڈی اے حکام کااجلاس ہوا۔اجلاس میں سی ڈی اے کے نئے سیکٹرزاورتجارتی مراکز کے منصوبوں سے متعلق وزیرخزانہ کو بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں اوورسیزپاکستانیوں اورسی ڈی اے کے نئے سیکٹر سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکوت نئے سیکٹرزکی تعمیرکیلئے سی ڈی اے کی مکمل معاونت کریگی۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں،سرمایہ کاری کیلئے سہولیات فراہم کرنے کی ضروت ہے۔۔۔۔(خ م)
خبرنامہ
حکوت نئے سیکٹرزکی تعمیرکیلئے سی ڈی اے کی مکمل معاونت کریگی
