خبرنامہ

حکومتوں کا فرق محسوس کرنا چاہئے‘ کوئی آتا ہے اور ہاتھ پہ ہاتھ رکھ کے بیٹھا رہتا ہے

شیخوپورہ (ملت + آئی این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی موجوہ حکومت کا ماضی کی حکومتوں سے موازانہکرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتوں کا فرق محسوس کرنا چاہئے ‘ کوئی آتا ہے اور ہاتھ پہ ہاتھ رکھ کے بیٹھارہتا ہے ‘ رشوت لیتا ہے اور اس کا کوئی تعلق نہیں ہے، پاکستان کی ترقی کے ساتھ‘ پھر دوسری حکومت آتی ہے، وہ تیزی سے کام کرتی ہے اور منصوبے لگاتی ہے ۔ بدھ کو شیخوپورہ میں بھکھی پاور پلانٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد نواز شریف نے کہا کہ اگر کوئی ایسی حکومت ہوتی جسے ملک اور بجلی کے بارے میں خیال نہ ہوتا تو شاید آج لوڈشیڈنگ میں اور اضافہ ہوجاتا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومتوں کا فرق محسوس کرنا چاہئے کوئی آیا ہے اور ہاتھ پہ ہاتھ رکھ کر بیٹھا ہے رشوت لیتا ہے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے پاکستان کی ترقی کے ساتھ۔ پھر دوسری حکومتی آتی ہے وہ تیزی سے کام کرتی ہے اور منصوبے لگاتی ہے بجلی کی قیمت کم کرتی ہے موٹر ویز بناتی ہے۔ (ن غ)