اسلام آباد ۔ (ملت آن لائن) حکومت سازی کے دو ماہ گزرنے کے باوجود قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہوسکی۔ قومی اسمبلی کے قواعد و طریق کار اور رولز آف بزنس 2007ء کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد ایوان کی نامزدگی کے بعد 30 روز کے اندر قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کی جانی ہوتی ہے تاہم دو ماہ گزرنے کے باوجود ابھی تک قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہیں ہوسکی۔ قواعد کے مطابق ہر قائمہ کمیٹی کے لئے 20 سے کم افراد کی شرط عائد کی گئی ہے۔ اسمبلی کے حلف اٹھانے کے بعد ممبران اپنی اپنی دلچسپی کی قائمہ کمیٹیوں کے بارے میں سپیکر کو لکھ کر آگاہ کرتے ہیں۔
خبرنامہ
حکومت سازی کے دو ماہ گزرنے کے باوجود قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہو سکی
