خبرنامہ

حکومت سرمایہ کارانہ دوست ماحول کو فروغ دے رہی ہے: اسحق ڈار

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحا ق ڈار نے کہا کہ حکومت سرمایہ کارانہ دوست ماحول کو فروغ دے رہی ہے اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں سے معاشی ترقی میں بہتری آئے گی ،بنک آف چائنہ دنیا کے 5 بڑے بنکوں میں شمار ہوتا ہے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے بہترین ادارہ ہے،وزیر خزانہ نے بنک آف چائنہ کی پاکستان میں شاخ کھولنے کے فیصلے کو خوش آمدید کہا اور حکومت پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کیاجائیگا، امید کاہے بنک آف چائنہ کی پاکستان میں شاخ کھولنے سے چینی کمپنیوں کی براہ راست پاکستان کی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا ،پاکستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تجارت بڑھانے کے لئے بے پناہ صلاحیت موجود ہے، پاکستان نے ٹیکس کا دائرہ بڑھانے، توانائی کی قلت پر قابو پانے اورسلامتی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے نمایاں پیشرفت کی ہے، امریکہ پاکستان میں نجی امریکی سرمایہ کاری کے لئے سہولتیں فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے۔ وہ بدھ کو بنک آف چائنا کے چیئرمین کی قیاد ت میں ملنے والے وفد اور امریکہ کے تجارتی نمائندے مائیکل فورمین سے علیحدہ علیحد ہ ملاقاتوں میں گفتگو کر رہے تھے ۔ بدھ کو بنک آف چائنہ کے چیئرمین کی قیادت میں وفد نے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ بنک آف چائنہ کے چیئرمین نے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا کہ انہوں نے 3 روزہ پاکستان کے دورے کے دوران پاکستان کی معیشت کے پوٹینشل کو دیکھا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی معیشت کو مقامی اور بین الاقوامی سطح پر بہتر کرنے کے حوالے سے حکومت کی جانب سے مشکل فیصلوں کو سراہا۔ حکومت نے اہم اصلاحات کی ہیں۔ انہوں نے معاشی اصلاحات کے حوالے سے کہا کہ ایجنڈے میں مزید ترقی کیلئے بنک آف چائنہ کی طرف سے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہاکہ چین کی کئی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے مواقع تلاش کر رہی ہیں۔وزیر خزانہ نے وفد کو سپیشل اکنامک زون میں دی جانے والی خصوصی مراعات سے وفد کو آگاہ کیا۔دریں اثناء وزیرخزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تجارت بڑھانے کے لئے بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔اسلام آباد میں امریکہ کے تجارتی نمائندے مائیکل فورمین سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ٹیکس کا دائرہ بڑھانے، توانائی کی قلت پر قابو پانے اورسلامتی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے نمایاں پیشرفت کی ہے۔وزیر خزانہ نے امریکی حکومت پر زوردیا کہ وہ پاکستان میں نجی امریکی سرمایہ کاری کے لئے سہولتیں فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے۔ایمبسیڈر فرومین نے کہاکہ پاکستان کا انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ قابل قدر ترقی کررہاہے اوراس سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے تاجروں کو ترقی کے لئے شاندار مواقع مل رہے ہیں۔