خبرنامہ

حکومت سرمایہ کاروں کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے: ڈار

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو یکساں سہولتوں کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے،پاکستان کو سرمایہ کاری کے حوالے سے دنیا کا دوسرا بہترین ملک قرار دیاجارہا ہے۔جمعرات کو وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے گوگل کے ڈائریکٹر این الیون نے ملاقات کی،ملاقات میں اسحاق ڈار نے کہاکہ حکومت مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو یکساں سہولتوں کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے،پاکستان کو سرمایہ کاری کے حوالے سے دنیا کا دوسرا بہترین ملک قراردیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ امن و امان اور توانائی کی بہتر صورتحال سے سرمایہ کاروں کیلئے مناسب ماحول پیدا ہوا ہے۔۔۔۔(خ م)