خبرنامہ

حکومت نے ٹھوس اقدامات سے ٹیکس دائرہ کار کو بڑھایا ہے: اسحق ڈار

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہاہے کہ حکومت نے ٹھوس اقدامات سے ٹیکس دائرہ کار کو بڑھایا ہے ‘ بجٹ میں سیلز ٹیکس 30 اپریل تک ریفنڈ کرنے کا وعدہ کیا تھا،25 ارب کے ریفنڈ میں سے 21.5 ارب ادا کر دئیے ہیں،رئیل اسٹیٹ کے حوالے سے تمام مشکلات کا ازالہ کریں گے،کمپنیزآرڈیننس 2016 وقت کی اہم ضرورت تھی، اس آرڈیننس سے 32 سال پرانا قانون تبدیل ہو گیا ہے،گوادر بندرگاہ فعال ہونے پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،سیاست ضرور کرنی چاہیے لیکن معیشت پر سیاست نہیں ہونی اہیے،اعتماد رکھیں پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے۔پیر کو وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایف بی آر میں ٹیکس محصولات کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ٹھوس اقدامات سے ٹیکس دائرہ کار کو بڑھایا ہے ‘ بجٹ میں سیلز ٹیکس 30 اپریل تک ریفنڈ کرنے کا وعدہ کیا تھا ہمیں نظم و نسق کی بہتری اور شفافیت کے لئے ہر قدم اٹھانا ہے۔ پاکستان کی معاشی ترقی کا عالمی ادارے اعتراف کر رہے ہیں۔ ہمیں غربت کا مکمل خاتمہ اور روزگار کے مواقع میں اضافہ کرنا ہے۔ چند ماہ میں 8 اہم ایکسپورٹ کے شعبوں کو زیرو ریٹ کیا۔ آن لائن طریقہ کار سے ٹیکس ریفنڈ کی ادائیگی کی جا رہی ہے۔ 30 جون تک تمام سیکٹر جن کے سیلز ٹیکس ریفنڈ بقایا تھے ادائیگی کی جانب جا رہے ہیں۔