اسلام آ باد: (ملت آن لائن) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چئیرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس ظالمانہ اندازبڑھایا،جب وزیر خزانہ ملک میں نہیں تھا تو پھر ٹیکس کیسے بڑھائے گئے،اسحاق ڈار نے معیشت تباہ کردی اب کوئی ہاتھ لگانے کوتیار نہیں،ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں،وزرا، وزارتوں میں جانے کی بجائے پنجاب ہاؤس ڈیوٹیاں دیتے ہیں۔ہفتہ کو پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چئیرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس ظالمانہ بڑھایاگیا۔جب وزیر خزانہ ملک میں نہیں تھا تو پھر ٹیکس کیسے بڑھائے گئے۔مسلم لیگ ن میں کوئی وزارت خزانہ سنبھالنے کو تیار نہیں۔اسحاق ڈار نے معیشت تباہ کردی اب کوئی ہاتھ لگانے کوتیار نہیں۔ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔وزرا، وزارتوں میں جانے کی بجائے پنجاب ہاؤس ڈیوٹیاں دیتے ہیں۔گورنر سندھ، محمد زبیر امریکا میں روڈ شوز کرتے پھر رہے ہیں۔ڈر لگتا ہے کہ محمد زبیر کہیں سندھ کی ہی نج کاری نہ کردیں۔نج کاری اور سرمایہ کاری کے وزیر سیاسی بیان بازی میں لگے ہیں۔( و خ )
خبرنامہ
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس ظالمانہ انداز میں بڑھایا: سلیم مانڈوی والا
