خبرنامہ

حکومت کا بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کے قرض سے جان چھڑانے کا فیصلہ

لاہور (ملت آن لائن + آئی این پی) حکومت نے بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کے قرض سے جان چھڑانے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے جان چھڑانے اور قرض کی ادائیگی کیلئے 340 ارب روپے کے بانڈز جاری کیے جانے کا بھی امکان ہے اور اس سلسلے میں وزارت خزانہ اور پٹرولیم حتمی فیصلے کی منظوری دیں گی ۔