اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) پراپرٹی پر ایمنسٹی اسکیم لانے کی تیاری شروع کر دی گئی۔ جائیداد کے کاروبار میں لگا کالا دھن سفید کرنے کا نادر موقع ہے۔ بل کا مسودہ خزانہ کی این اے سب کمیٹی نے اوکے کر دیا۔ جو کوئی اپنی جائیداد کی اصل مالیت ظاہر کرے گا صرف ایک فی صد ٹیکس دے کر چھان بین سے بچ جائے گا۔ اپوزیشن اسے پراپرٹی بزنس میں کالے دھن والوں کو فائدہ پہچانے کی اسکیم کہتی ہے مگر حکومت ایسا نہیں سمجھتی۔ مجوزہ ترمیمی بل میں جائیداد کو یکم اگست سے لاگو ایف بی آر اور ڈی سی ریٹس پر 3 سے 5 فی صد ٹیکس دے کر قانونی بنانے کی بھی تجویز ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ قانون تیس نومبر کی رات تک منظور ہو جائے تاکہ یکم دسمبر سے نافذ کیا جا سکے۔
خبرنامہ
حکومت کا نیا فارمولہ
