خبرنامہ

حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی کی وجہ سے بہترین تعلقات استوار ہیں:‌انجیر بلیغ الرحمن

اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (ملت + اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ اور نارکوٹکس انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی کی وجہ پاکستان کے روس ، وسطی ایشیائی ریاستوں اور دنیا کے کئی ممالک سے بہترین تعلقات استوار ہو رہے ہیں۔ ریڈیو پاکستان کے پروگرام نقطہ نظر میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کامیاب خارجہ پالیسی کی وجہ سے دنیا پاکستان کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے اور بھارت مقبوضہ کشمیر کی جانے والی جارحیت کے باعث دنیا میں صفائیاں پیش کرنے کے باوجود تنہا نظر آرہا ہے۔انھوں نے کہا کہ دنیا مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کر رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے ساتھ ساتھ چین کے جھنڈے بھی لہرائے جا رہے ہیں۔ انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر پاکستانی دفتر خارجہ اور سفیر مسلہ کشمیر کو دنیا بھر میں مثبت انداز میں اجاگر کر رہے ہیں جنکہ اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی ہر موقع پر مسلہ کشمیر کے حوالے سے اپنے فرائض بہتر انداز میں پیش کر رہی ہیں اور اقوام متحدہ سمیت عالمی طاقتوں کو مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کی تفصیل سے اگاہ کر رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ اب مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی ایک نئے موڑ پر نظر آرہی ہے۔ پاک چین تعلقات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کامیات پالیسیوں کے باعث دونوں ممالک کے تعلقات ماضی کی نسبت بہت بہتر ہو رہے ہیں اور چین توانائی،سڑکوں کی تعمیر اوراقتصادی راہ داری منصوبے پر وسیع سرمایہ کاری کر رہا ہے جس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔ پاک روس کے تعلقات کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کافی عرصہ سے کشیدہ چلے آرہے تھے تاہم موجودہ حکومت کے دور میں دوطرفہ تعلقات میں بہتری آئی ہے اور دونوں ممالک نے مشترکہ فوجی مشقیں بھی کی ہیں اور روس مسلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کو بھی سراہ رہا ہے جبکہ روس اور بھارت کے درمیان تعلقات میں دراڑیں پڑگئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمدنواز شریف کے دورہ وسطی ایشیاء سے بیلا روس اور آذربائیجان سمیت کئی ممالک سے تعلقات میں وسعت آئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آذربائیجان میں وزیراعظم پاکستان کے پر تپاک استقبال اور باکو یونیورسٹی کی جانب سے عزازی ڈگری قابل ستائش ہے۔ انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے پاکستان کے کئی طلبہ آذربائیجان میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ آذر طلبہ بھی تعلیم کے حصول کے لئے پاکستان آئیں۔