شیخوپورہ (ملت + آئی این پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اور سائنس وٹیکنالوجی را نا تنویر حسین نے کہاہے کہ گزشتہ چار سالوں میں ہماری حکومت نے وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک وقوم کی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں اور میگا پراجیکٹ سمیت فلاح عامہ کے منصوبوں میں رفتار اور معیار کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ شفافیت اور تیز رفتاری کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی دا غ بیل ڈالی ہے، مسلم لیگ (ن) جب بھی اقتدار میں آتی ہے ملک میں ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھلتی ہیں ،آج حکومت کی کا میاب اقتصادی پالیسیوں کے باعث پاکستان ایک نئے روشن مستقبل کی جانب گا مزن ہے ۔ وہ جمعہ کو میونسپل کمیٹی کو ٹ عبدالمالک کی وارڈ ابو الخیر میں گو رنمنٹ پرائمری سکول کی اپ گریڈیشن اور نو احی گا ؤں علی پور ٹبہ میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماعات سے خطاب اورمیڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ ارکان صوبائی اسمبلی پیر اشرف رسول ، چودھری حسان ریا ض ، یو سی چیئر مین را نا محمد آصف ، رانا رحمت علی خاں ، رفیق الحسن قریشی اور میڈ یا کو آرڈینٹر ندیم گورایہ نے بھی خطاب کیا وفاقی وزیر را نا تنویر حسین نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ الیکشن میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر حصہ لے گی اور 2018ء کے عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے کا میابی حاصل کر ے گی انہوں نے کہا کہ حکومت نے تعلیم کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوارکرنے کے ساتھ ساتھ ہو نہار طلبا و طا لبات کو اعلیٰ تعلیم کے لئے سرکاری وسائل سے دنیا کی بہترین یو نیورسٹیوں میں بھیجا تاکہ وہ ملک وقوم کا پوری دنیا میں نام روشن کریں وزیر اعظم کی ہدائیت پر وفاقی اور پبجاب حکومت نے تعلیم کے شعبہ کی بہتری کے ساتھ ساتھ طا لبعلموں کو لیپ ٹاپ، سولر لیمپ اور دانش سکول جیسے انقلابی نو عیت کے اقدامات اٹھائے صحت، تعلیم سمیت عوام کو بلا متیاز و تفریق بنیادی سہولتیں مہیا کیں اس کے علاوہ زراعت سے وابستہ افراد کو بلا سود قرضے ، ٹریکٹر ، معیاری ،کھاد اور بجلی پر سبسڈی دی اس کے علاوہ ایک ارب سے زائد تاریخی کسان پیکجدیکر اپنی کسان دوست کا ثبوت دیا اس موقع پر وفاقی وزیر نے علی پور ٹبہ میں بجلی کے نئے کھمبے ، نئی سڑک کی تعمیر اور واٹر فلٹریشن پلانٹ لگا نے کا بھی اعلان کیا ۔
خبرنامہ
حکومت کی کا میاب اقتصادی پالیسیوں کے باعث پاکستان ایک نئے روشن مستقبل کی جانب گا مزن ہے
