کراچی (ملت + آئی این پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ خطے میں چین اور روس کے کردار سے صورتحال تبدیل ہو رہی ہے ‘ عالمی سطح پر پناہ گزینوں کا مسئلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ‘ خطے میں معاشی سرگرمیوں کی وجہ سے 21 ویں صدی ایشیاء کی ہے ‘ بدلتے حالات اور صورتحال سے باخبر رہنا سفارتکاروں کی ذمہ داری ہے ‘ بھارت پاکستان کو تنہاء کرنے کی کوشش کر رہا ہے‘سی پیک کے تحت سرمایہ کاری کا حجم 58 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ وہ ہفتہ کویہاں پاکستان انسٹی ٹیو ٹ اور انٹرنیشنل افیئر زمیں خطاب کے دوران خارجہ پالیسی سے متعلق اظہار خیال کر رہے تھے ۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ گزشتہ 20 سال میں دنیا کے حالات تیزی سے تبدیل ہوئے ہیں۔ بدلتے حالات اور صورتحال سے باخبر رہنا سفارتکاروں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ سفارتی ماہرین بدلتے حالات پر گہری نظر رکھیں اور رہنمائی کریں۔ خطے میں چین اور روس کے کردار سے صورتحال تبدیل ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پناہ گزینوں کا مسئلہ بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ 19 ویں صدی کی تاریخ ایک مرتبہ پھر خود کو دہرائے گی۔ خطے میں معاشی سرگرمیوں کی وجہ سے 21 ویں صدی ایشیاء کی ہے۔ جنوبی ایشیاء کے ممالک کی معیشتیں تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہیں۔ پاکستان کے چین سے قریبی تعلقات ہیں ۔ پاکستان کے روس سے تعلقات بھی بہتر ہو رہے ہیں۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارت پاکستان کو تنہاء کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ سی پیک کے تحت سرمایہ کاری کا حجم 58 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ ۔۔۔(رانا)
خبرنامہ
خطے میں چین اور روس کے کردار سے صورتحال تبدیل ہو رہی ہے:سرتاج عزیز
