خبرنامہ

درست پالیسیوں سے 3 سالوں میں اہم معاشی کامیابیاں حاصل کیں: ڈار

اسلام آباد (ملت + آئی این پی ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ حکومت کی درست پالیسی کی وجہ سے 3 سالوں میں اہم معاشی کامیابیاں حاصل کیں ،عالمی ادارے اسے تسلیم کر رہے ہیں ، عالمی سرمایہ کار ادارے اور کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے دورے کر رہی ہیں ، عالمی سرمایہ کار گروپ پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے پیدا ہونے والے مواقع سے فائدہ اٹھائیں ، حکومت اس حوالے سے مکمل تعاون فراہم کرے گی ، معاشی استحکام حاصل کرنے کے بعد اقتصادی ترقی پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے ، 2017 میں حکومت 5 فیصد سے زائد اقتصادی ترقی کا ہدف حاصل کرے گی ، بہتر معاشی صورتحال کی وجہ سے پاکستان نے عالمی مارکیٹ میں سکوک اور دیگر بانڈز کامیابی سے جاری کیے ہیں۔جمعرات کویہاں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے دنیا بھر سے کارپوریٹ اور بزنس لیڈروں پر مشتمل وفد نے ملاقات کی جو آج کل پاکستان کے دورے پر ہیں ۔ وفد کے سربراہ ضیاء چشتی نے وفاقی وزیر خزانہ کو آگاہ کیا کہ بزنس لیڈروں کاگروپ ملک میں تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے مواقعوں کا جائزہ لینے پاکستان آیا ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف اور دیگر متعلقہ لوگوں سے مفید ملاقاتیں ہوئی ہیں ۔ جس سے گروپ کے ممبران کا پاکستان کے حوالے سے تاثرمیں بہتری آئی ہے ۔ انہوں نے وزیر اعظم نوازشریف اور وزیر خزانہ کا گروپ کی میزبانی پر شکریہ ادا کیا ۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گروپ کوخوش آمدید ہوئے کہا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر تجارتی حلقوں اور اداروں کی جانب سے سرمایہ کاری کے لئے پر کشش منزل تسلیم کیا جا رہا ہے ۔ گروپ کا دورہ کا وقت انتہائی موزوں ہے ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ جی ڈبلیو سی کی جانب سے جاری کی گئی حالیہ رپورٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ پاکستان 2030 تک دنیاکی 20 ویں بڑی معیشت بن جائے گی جب کہ 2050 تک 16 ویں بڑی معیشت بن جائے گی ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کی تجارت درست پالیسی کی وجہ سے 3 سالوں میں اہم معاشی کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ جن کو عالمی ادارے تسلیم کر رہے ہیں ۔ عالمی سرمایہ کار ادارے اور کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے دورے کر رہی ہیں ۔ انہوں نے گروپ کے ارکان پر زور دیا کہ وہ ملک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے پیدا ہونے والے مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں ۔ حکومت اس حوالے سے مکمل تعاون فراہم کرے گی ۔ حکومت نے معاشی استحکام حاصل کرنے کے بعد اقتصادی ترقی پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے ۔ 2017 میں حکومت 5 فیصد سے ورلڈ کا اقتصادی ترقی کا ہدف حاصل کرے گی ۔ بہتر معاشی صورتحال کی وجہ سے پاکستان نے عالمی مارکیٹ میں سکوک اور دیگر بانڈز کامیابی سے جاری کیے ہیں ۔ ۔۔۔(م د +وخ)