خبرنامہ

دریائے سندھ، جہلم، چناب، راوی اور ستلج سمیت تمام بڑے دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں، فیڈرل فلڈ کمیشن

اسلام آباد ۔(ملت آن لائن) فیڈرل فلڈ کمیشن نے کہا ہے کہ دریائے سندھ، جہلم، چناب، راوی اور ستلج سمیت تمام بڑے دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔ منگل کو فیڈرل فلڈ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق تربیلا، چشمہ اور منگلا کے آبی ذخائر میں پانی کی کا مجموعی ذخیرہ 63لاکھ 32 ہزار ایکڑ فٹ ہے جو کہ مجموعی پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش کا 46.28 فیصد ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح زیادہ سے زیادہ گنجائش سے 30.25فٹ اور منگلا ڈیم میں 89 فٹ نیچے ہے۔