اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) گزشتہ روز سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ سے متعلق کمیشن کی رپورٹ کے ردعمل میں وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے کی گئی پریس کانفرنس کے بعد شروع ہونے والی سیاسی بحث پر اپنے مؤقف کی وضاحت کیلئے ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ کی خواہش پر دفاع پاکستان کونسل سے ملاقات نہیں ہوئی، کچھ لوگ جھوٹ اور سچ میں فرق ختم کرنا چاہتے ہیں۔ ترجمان نے وضاحت کی کہ دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ کی خواہش پر وزیر داخلہ نے وفد سے ملاقات کی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ملاقات کا تمام ریکارڈ موجود ہے۔
خبرنامہ
دفاع پاکستان کونسل سے ملاقات وزیر داخلہ کی خواہش پر نہیں ہوئی: ترجمان
