اسلام آباد (ملت + آئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے کہا ہے کہ مسلم دنیا اس وقت تاریخ کے ایک نازک دور سے گزر رہی ہے پارلیمانی روابط کو فروغ دے کر مسلم اقوام کو مزید قریب لایا جا سکتا ہے جب کہ چیئر مین نیشنل سیکورٹی پالیسی ایران علاؤالدین بوروجیردانی نے کہا ہے کہ مسلم دنیا میں تعاون اور ہم آہنگی کے فروغ کی ہر کوشش کا خیرمقدم کیا جائے گا مسلم ممالک کے وسائل کو امہ کی بہتری کے لئے بروئے کار آنا چاہیے۔ایران پاکستان کی ساتھ اپنے قریبی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ان امر کا اظہار جمعرات کو ملاقات میں کیا گیا ہے ۔ایران کے پارلیمانی وفد کی چیئر مین نیشنل سیکورٹی اور فارن پالیسی کمیشن علاؤالدین بوروجیردی کی سربراہی میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پارلیمینٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں مسلم ممالک کو قریب لانے مختلف شعبوں میں تعاون علاقائی سالمیت اور عالم اسلام کی سلامتی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ بیان کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئر مین نیشنل سیکورٹی پالیسی ایران نے کہا کہ ایران پاکستان کی ساتھ اپنے قریبی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔علاقائی ترقی کے لیے ایران پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دیناچاہتاہے ۔
خبرنامہ
دنیا اس وقت تاریخ کے نازک دور سے گزر رہی ہے: ایاز صادق
