اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں طارق فضل چوہدری اوردانیال عزیز نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں عدالتی فیصلوں کا احترام کیا جاتا ہے مگر پاکستان میں ایسا نہیں ہے،عمران خان نے سیاست میں گالم گلوچ متعارف کرائی،خیبرپختونخوا میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آرہی،تحریک انصاف نے پانامہ لیکس کے معاملے پر بھی بھرپور ڈرامہ کیا،تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے سڑکوں پر کھیل تماشا کیا مگر عمران خان نے اپنے صوبے کیلئے کچھ نہیں کیا،عمران لوگوں کو قتل کراکے چور دروازے سے اقتدار میں آنا چاہتے تھے،پانامہ لیکس میں تو وزیراعظم کا نام نہیں تھا،تحریک انصاف نے اختلافی نوٹ پر گمراہ کن پروپیگنڈہ کیا ۔منگل کو یہاں پریس کانفرنس کر تے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے اپنے صوبے میں کچھ نہیں کیاہمیں خیبرپختونخوا میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی،وہاں پر عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ایک منصوبہ بھی شروع نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے ذریعے ججوں کو دباؤ میں لانے کی کوشش کرتی ہے،تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو بالائے طاق رکھ کر اختلافی نوٹ پر سیاست شروع کردی۔وزیرکیڈ نے کہا کہ چیف جسٹس نے عمران خان سے کہا کہ آپ اپنے کردار سے ملک میں بہتری بھی لاسکتے ہیں اور بگاڑ بھی لاسکتے ہیں،محترم ججز کے اختلافی نوٹس پر گمراہ کن پروپیگنڈہ کیا گیا،عمران خان ماضی میں لوگوں کو مروا کر اقتدار میں آنا چاہتے تھے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان یہ کھیل تماشہ بند کریں،سپریم کورٹ نے جے آئی تی بنانے کا حکم دیا ہے تاکہ پانامہ کیس کو شفاف انداز میں اختتام تک پہنچایا جاسکے،ہم کمیٹی کاہرفیصلہ قبول کریں گے،پوری قوم عمران خان کی رنگ بازیوں سے تنگ آچکی ہے۔طارق فضل چوہدری نے کہا کہ یوٹرن خان کی قلابازیوں کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے،عمران خان صاحب آپ کے خلاف کیلیفورنیا کی عدالت میں فیصلہ آچکا ہے،تمہارے اندر کا چھوٹا پن ظاہر ہوتا جارہا ہے،عمران کے الزامات سے محمد نوازشریف کی عزت میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں وزیراعظم سے یکجہتی کا اظہار کیا جارہا ہے،اب ملک میں تبدیلی صرف عوام کے ووٹوں کے ذریعے ہی آسکتی ہے۔رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کے ماضی میں سارے کھیل تماشے بری طرح ناکام ہوگئے،جہانگیر ترین نے اپنے مالی اور خانساما کے ذریعے اپنے اثاثے چھپائے۔انہوں نے کہاکہ حنیف عباسی کی عمران خان کے خلاف درخواست کی جلد سماعت کے منتظر ہیں،عمران خان نے پاکستان کی سیاست میں انگلی کی نئی ٹرم متعارف کروائی ہے جو اس سے پہلے کبھی استعمال نہیں ہوئی،وہ اپنے دھرنے کے دوران انگلی اٹھنے کا انتظار کرتے رہے مگر انگلی نہیں اٹھی۔دانیال عزیز نے کہا کہ جب سے پانامہ کیس آیا بہت سے ریفرنسز دائر کیے گئے اور عمران خان کے سارے کھیل تماشے ناکام ہوگئے۔۔۔۔(خ م)
خبرنامہ
دنیا بھر میں عدالتی فیصلوں کا احترام کیا جاتا ہے مگر پاکستان میں ایسا نہیں ہے
