واشنگٹن (ملت + آئی این پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ دورہ امریکا پر پاکستان کا موقف پیش کرنے کا بہترین موقع ملا،دورے کا مقصد اوباما انتظامیہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کا جائزہ لینا تھا، ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ تعلقات استوار کرنا تھا، ملاقاتوں کے دوران کشمیر کے مسئلے کو خاص طور پر اٹھایا گیا، امریکی حکام نے پاکستانی فوج اور عوام کی دہشتگردی کے خلاف کوششوں اور قربانیوں کو سراہا، وزیراعظم کی دعوت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ جمعہ کو دورہ امریکا سے متعلق صحافیوں کو بریفنگ میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے بتایا کہ دورہ امریکا پر پاکستان کا موقف پیش کرنے کا بہترین موقع ملا ، دورے کا مقصد اوباما انتظامیہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کا جائزہ لینا اور ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ تعلقات استوار کرنا تھا۔ طارق فاطمی نے بتایا کہ دورہ امریکا کے دوران امریکی تھنک ٹینکس اور پالیسی سازوں سے بھی ملاقات کی جبکہ امریکی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر سوزن رائس اور سینیٹر جان مکین سے بھی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ملاقاتوں میں پاکستان میں گزشتہ 3 سال میں ہونیوالی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی صلاحیتوں اور آپریشنل استعداد سے متعلق گفتگو کی۔ طارق فاطمی نے امید ظاہر کی کہ جلد پاکستان کے دیگر اعلیٰ سطح وفود بھی امریکا کے دورے پر آئیں گے۔ طارق فاطمی نے کہا کہ دورہ امریکا پر پاکستان کا موقف پیش کرنے کا بہترین موقع ملا اور امریکی سینیٹ کی امور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین اور سینیٹر جان مک کین سے بھی ملاقات ہوئی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جلد پاکستان کے دیگر اعلیٰ سطح کے وفود بھی امریکا کے دورے پر آئیں گے۔ ملاقاتوں کے دوران کشمیر کے مسئلے کو خاص طور پر اٹھایا گیا۔ امریکی حکام نے پاکستانی فوج اور عوام کی دہشتگردی کے خلاف کوششوں اور قربانیوں کو سراہا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیراعظم کی دعوت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کا دورہ کریں گے۔
خبرنامہ
دورہ امریکہ: پاکستانی موقف پیش کرنے کا بہترین موقع ملا، فاطمی
