اسلام آباد (ملت + آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ دوسروں سے منی ٹریل مانگنے والے عمران خان کے اپنے پاس کچھ نہیں ہے،عدالت گذشتہ تین سال سے عمران خان سے منی ٹریل مانگ رہی ہے،عمران خان کو اب تلاشی دینا ہوگی،قوم کے سامنے ان کا اصل چہرہ لائیں گے۔پیر کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی تحریک انصاف بھاگ رہی ہے،عدالت نے تحریک انصاف سے غیرملکی فنڈنگ کی منی ٹریل مانگی ہے،تحریک انصاف نے عدالت میں الیکشن کمیشن پر بھی ملوث ہونے کا الزام لگادیا۔انہوں نے کہاکہ عدالت گذشتہ تین سال سے عمران خان سے منی ٹریل مانگ رہی ہے،دوسروں سے منی ٹریل مانگنے والے عمران خان کے اپنے پاس کچھ نہیں ہے،عمران خان کو اب تلاشی دینا ہوگی،قوم کے سامنے ان کا اصل چہرہ لائیں گے۔
خبرنامہ
دوسروں سے منی ٹریل مانگنے والے عمران خان کے اپنے پاس کچھ نہیں: دانیال عزیز