لاہور: (ملت+اے پی پی) راناچ کا تحریک انصاف پر طنز در طنز کرنے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔ تحریک انصاف کو دو نمبر اپوزیشن قرار دے ڈالا۔ موصوف نے پیپلز پارٹی کو 27 دسمبر سے اپنی ہی حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا مشورہ بھی دے دیا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ دو نمبر اپوزیشن آگے آ گئی ہے، پیپلز پارٹی خود کو جینوئن ثابت کرنے کیلئے ستائیس دسمبر سے تحریک چلائے۔ وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی جن کو دہشت گرد کہتی ہے ان کے بارے میں ثبوت بھی دے، ایک دوسرے پر دہشتگردی کے الزامات نہیں لگانے چاہیں۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائے گی جس سے جمہوریت کو نقصان پہنچے۔
خبرنامہ
دو نمبر اپوزیشن آگے آ گئی: ثناء اللہ
