خبرنامہ

دھرنے کی اجازت دینے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں: رجوانہ

لاہور(ملت + آئی این پی)گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ دھرنے کی اجازت دینے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ‘ دونوں فریق پاکستانی ہیں، امید ہے فیصلہ بھی اچھا ہی ہو گا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر رفیق رجوانہ سے دھرنے سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ مشکلیں اتنی پڑیں کہ آساں ہو گئیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو دھرنے کی اجازت ملے گی یا نہیں، ابھی فیصلہ نہیں ہوا، دھرنے والے بھی پاکستانی ہیں اور حکومت بھی، اس لئے امید ہے کہ فیصلہ بھی اچھا ہی ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت عوامی مسائل حل کر رہی ہے، دھرنوں کی ضرورت نہیں۔