اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستانیوں جیسی بہادر اور پرعزم قوم پوری دنیا میں نہیں ہے،ہم نے بہادری ور جرات سے دہشتگردی کا مقابلہ کیا ہے،دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے ابھی سفر باقی ہے،دہشتگردی کی دیمک سے ملکی صنعت،سیاحت،سرمایہ کاری کو بھی نقصان پہنچا،انتہا پسندی دہشتگردی کو جنم دیتی ہے،ہم نے 70سال میں ایک قوم بن کر ہر مشکل وقت کا مقابلہ کیا،گذشتہ دو سالوں میں سیاحت کے شعبے میں نمایاں بہتری آئی ہے،پاکستان کی سیاحت کی صنعت میں فروغ پانے کی بہت صلاحیت موجود ہے،مضبوط مقامی ثقافت سے سیاحت کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔منگل کو اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کو فروغ حاصل ہونامثبت پیشرفت ہے،،دہشتگردی کی دیمک سے ملکی صنعت،سیاحت،سرمایہ کاری کو بھی نقصان پہنچا،گذشتہ دو سالوں میں سیاحت کے شعبے میں نمایاں بہتری آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقامی سیاحت کو فروغ دے کر ہی عامی سیاحت کو بڑھایا جاسکتا ہے،دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے ابھی سفر باقی ہے ،پاکستانیوں جیسی بہادر اور پرعزم قوم پوری دنیا میں نہیں ہے،ہم نے بہادری ور جرات سے دہشتگردی کا مقابلہ کیا ہے،دہشتگردی کے ہر واقعہ کے بعد ہمارا عزم مزید مضبوط ہوتا ہے،پاکستان کی سیاحت کی صنعت میں فروغ پانے کی بہت صلاحیت موجود ہے،سیاحت کا شعبہ سائنس میں تبدیل ہوچکا ہے،سیاحت کو فروغ دے کر پاکستانی ثقافت کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جاسکتا ہے،مضبوط مقامی ثقافت سے سیاحت کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم نے 70سال میں ایک قوم بن کر ہر مشکل وقت کا مقابلہ کیا،میڈیا کو مثبت خبروں کو اجاگر کرنا چاہیے،وزارت اطلاعات نے وزیراعظم کی ہدایت پر فلم انڈسٹری کی بحالی پر کام شروع کیا ہے،سیاحت اورفلم کے ذریعے رواداری اور برداشت کے کلچر کو فروغ دینا ہے،انتہا پسندی دہشتگردی کو جنم دیتی ہے،18ویں ترمیم کے بعد سیاحت کا شعبہ صوبوں کا معاملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے تحت ضروری نہیں کہ وفاقی سطح پر پالیسی نہیں بن سکتی،سی پیک کے باعث بلوچستان میں سیاحت کے فروغ میں مدد ملے گی۔۔۔۔(خ م)
خبرنامہ
دہشتگردی کی دیمک سے ملکی صنعت،سیاحت،سرمایہ کاری کو نقصان پہنچا، مریم اورنگزیب
