خبرنامہ

دہشتگردی کے اکا دکا واقعات ہورہے ہیں، قابو پانے میں وقت لگے گا،خواجہ آصف

اسلام آباد(ملت + آئی این پی ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے اکا دکا واقعات ہورہے ہیں جنہیں قابو پانے میں کچھ وقت لگے گا،دشمن ابھی ختم نہیں ہوا لیکن 80فیصد دہشتگردی پر قابو پالیا گیا ہے،آزادکشمیر کی تحریک کو کچلنے کیلئے جواز پیدا کیا جارہا ہے،ہر قوت کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں،تحریک انصاف سے ڈیڈ لاک توڑنے کیلئے بھی تیار ہیں۔منگل کو وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اکا دکا واقعات ہورہے ہیں جنہیں قابو پانے میں کچھ وقت لگے گا،دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑنے کیلئے اتحادکی ضرورت ہے،2سال کے دوران آپریشن ضرب عضب میں کامیابیاں حاصل کیں۔انہوں نے کہا کہ دشمن ابھی ختم نہیں ہوا لیکن 80فیصد دہشتگردی پر قابو پالیا ہے اور دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو ختم کردیا گیا ہے۔خواجہ آصف نے واضح کیا کہ بھارت کو ہر فورم پر دوٹوک جواب دیا ہے،آزادی کشمیر کی تحریک کو کچلنے کیلئے جواز پیدا کیا جارہا ہے،افغانستان اور بھارت میں پاکستان کیخلاف نیٹ ورک کام کر رہا ہے،ملک کو کمزور کرنے والی خام خیالی میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اندرونی اختلافات ختم کردینے چاہیں،ہر قوت کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں،پی ٹی آئی سے ڈیڈ لاک توڑنے کیلئے بھی تیار ہیں۔