خبرنامہ

دہشتگرد بزدلانہ حملوں سے قوم کے غیر متزلزل عزم کو کمزور نہیں کر سکتے:‌شہباز شریف

صاف پانی فراہمی

اسلام آباد ۔25 اکتوبر (ملت + اے پی پی) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ سانحہ سے کم نہیں ،اس طرح کے واقعات ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں گزشتہ شب کوئٹہ کے قریب سریاب روڈ پرپولیس ٹریننگ سینٹر پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی ، دہشتگرد ایسے بزدلانہ حملوں سے قوم کے غیر متزلزل عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف ہم سب متحد ہیں،ہشتگردوں نے بدترین سفاکیت اوربربریت کامظاہرہ کیاہے ۔ دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ وزیر اعلی شبہاز شریف نے سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔