خبرنامہ

دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے مثبت نتائج آئے: ڈار

راولپنڈی: (ملت+اے پی پی) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا غربت کا خاتمہ، مہنگائی میں کمی اور بنیادی سہولتیں معاشی ترقی سے جڑی ہیں۔ پاکستان کی آبادی 2 فیصد سالانہ بڑھ رہی ہے اور جی ڈی پی میں 7 فی صد اضافے کی ضرورت ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے مثبت نتائج آئے۔ آپریشن ضرب عضب سیاسی اور عسکری قیادت کے ایک پیج پر ہونے کا ثبوت ہے۔ وزیر خزانہ کا دعویٰ تھا موثر اقدامات سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی آئی ہے۔