خبرنامہ

دہشت گردی کے خلاف صوبوں اور وفاق کو مل کر جنگ لڑنی ہو گی، طلال چودھری

فیصل آباد (ملت + آئی این پی) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی طلال چودھری نے کہا ہے کہ حالیہ دہشت گردی سی پیک پر حملہ ہے ، دہشتگردی کرنے والوں نے اپنی موت کو دعوت دی ہے ، سی پیک ہمارا مستقبل ہے ، ہر صورت کامیاب کریں گے ، دہشت گردی کے خلاف صوبوں اور وفاق کو مل کر جنگ لڑنی ہو گی ۔ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف صوبوں اور وفاق کو مل کر جنگ لڑنی ہو گی ، پاناما کا فیصلہ ہوناچاہیے تاکہ درخواست گزار اپنے صوبے میں کام کر سکیں،سیہون حملہ کرنے والوں نے اپنی موت کو دعوت دی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سیہون میں دہشت گردی سی پیک پر حملہ ہے ، دنیا کو بتائیں گے کہ ہم یہ جنگ اکیلے جیتیں گے ، حالیہ دہشت گردی سی پیک پر حملہ ہے ، دہشتگردی کرنے والوں نے اپنی موت کو دعوت دی ہے ، سی پیک ہمارا مستقبل ہے ، ہر صورت کامیاب کریں گے ۔۔۔۔(خ م)