اسلام آباد: (ملت+آئی این پی)وفاقی وزیرپانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم کے آبی ذخائر ہماری ترجیحات میں شامل ہیں، 70فیصدفیڈرز پر جلد لوڈشیڈنگ مکمل ختم ہوجائے گی۔جمعرات کو پاکستان کرغزستان وزارتی کمیشن کے اجلاس کے بعد خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 70فیصد فیڈرز پر جلد لوڈشیڈنگ مکمل طور پرختم ہوجائے گی،دیامر بھاشا ڈیم کے آبی ذخائر ہماری ترجیحات میں شامل ہیں،آبی ذخائر سے ملک کی پانی کی ضروریات پوری ہوں گی۔۔۔۔(خ م)