حکومت تیس ستمبر کے احتجاج میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی عوام خود ہی عمران خان کی کال کابائیکاٹ کریں گے‘وفاقی وزیر اطلاعات کا ردعمل
لاہور(آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ30 ستمبر کے رائیونڈ مارچ میں ایک بار پھر عمران خان ایکسپوز ہوں گے‘ حکومت تیس ستمبر کے احتجاج میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی عوام خود ہی عمران خان کی کال کابائیکاٹ کریں گے۔منگل کو عمران خان کے بیان پرردعمل کااظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس میں نام نہ ہونے کے باوجود وزیر اعظم نے خود کو احتساب کیلئے پیش کیا‘عمران خان پر مسلسل انتخابی ہار کی بوکھلاہٹ طاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ الزام تراشی کے ہتھکنڈے اختیار کرنے والے عمران خان احتساب میں سنجیدہ نہیں رہے ‘ تیس ستمبر کے رائیونڈ مارچ میں ایک بار پھر عمران خان ایکسپوز ہوں گے عوام انتشار کی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے‘حکومت تیس مارچ کے احتجاج میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ، عوام خود ہی عمران خان کی کال کا بائیکاٹ کریں گے۔
خبرنامہ
رائیونڈ مارچ میں عمران خان ایک بار پھر ایکسپوز ہوں گے‘ پرویز رشید
