کھاریاں (ملت آن لائن +آئی این پی) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر)راحیل شریف کا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ہے،گورنر سندھ کے بیان کو توڑمروڑ کر پیش کیا گیا،فوج اور حکومت ایک چیز ہوتی ہے،کراچی آپریشن کا کریڈٹ تمام سیاسی جماعتوں کو بھی جاتا ہے۔جمعہ کو کھاریاں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پانامہ کیس کے فیصلے کا انتظار ہے،گورنر سندھ کے بیان کو توڑمروڑ کر پیش کیا گیا،راحیل شریف کا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ہے،کراچی آپریشن کا کریڈٹ تمام سیاسی جماعتوں کو بھی جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج اور حکومت ایک چیز ہوتی ہے۔
خبرنامہ
راحیل شریف کا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ،گورنر سندھ کے بیان کو توڑمروڑ کر پیش کیا گیا
