اسلام آباد(ملت+آئی این پی)وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری پر سیاست کرنا نامناسب ہے‘ جو لوگ شور مچا رہے ہیں بتائیں دو ہفتوں میں یکایک کیا تبدیلی آ گئی‘پاک چین راہداری منصوبے کی راہ میں کوئی رکاوٹ قبول نہیں کی جائیگی ‘چینی سفارتخانے کی وضاحت کے بعد معاملہ ختم ہو جانا چاہیے۔ جمعہ کو جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پاک چین راہداری پر سیاست کرنا نامناسب ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ شور مچا رہے ہیں بتائیں دو ہفتوں میں یکایک کیا تبدیلی آ گئی ؟ ۔ 29 اگست کو وزیر اعلی کے پی سی پیک کانفرنس میں پرزور حمایت کر کے گئے تھے۔ چینی سفارتخانے کی وضاحت کے بعد معاملہ ختم ہو جانا چاہیے ۔ قومی منصوبوں کو سیاست سے بالا رکھنا ہو گا۔پاک چین راہداری منصوبے کی راہ میں کوئی رکاوٹ قبول نہیں کی جائیگی ۔ پاکستان اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے تو سازشیں شروع ہو جاتی ہیں ۔ اب کسی سازش کو ملک کے مستقبل سے نہیں کھیلنے دیں گے۔(
خبرنامہ
راہداری منصوبے میں کوئی رکاوٹ قبول نہیں کی جائیگی ‘احسن اقبال
