خبرنامہ

رحیم یار خان بس حادثہ، نواز شریف کا اظہار افسوس

اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (ملت + اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے رحیم یار خان کے قریب بس حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگانکو صبر جمیل عطا کرے۔ پیر کوایوان وزیراعظم کے بیان کے مطابق محمد نواز شریف نے متعلقہ حکام کوہدایت کی کہ حادثہ کے زخمیوں کوہر ممکن بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔