اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (ملت + اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے رحیم یار خان بس حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی اور غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔
خبرنامہ
رحیم یار خان بس حادثہ: سردار ایاز صادق اور مرتضیٰ جاوید کا ہلاکتوں پر اظہار افسوس
