اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ رواں سال سڑکوں کیلئے334ارب مختص کیے گئے ہیں،ملک کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں کو بڑے شہروں سے ملایا جارہا ہے،ان اقدامات سے روزگار اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے،روڈ نیٹ ورک کی مضبوطی سے باہمی روابط اور قومی اتحاد کو فروغ ملے گا،سڑکوں کی بدولت صوبوں کے درمیان بھی روابط مزید مضبوط ہوں گے۔وہ بدھ کو شاہراہوں کی تعمیر کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ بہترروڈ نیٹ ورک کی بدولت شرح نمو میں ایک سے ڈیڑھ فیصد اضافہ ہوگا۔اجلاس میں چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی شاہد اشرف تارڑ نے اجلاس کو گوجرہ ،شورکوٹ،خانیوال موٹروے،لاہور عبدالحکیم،ملتان،سکھر اور لاہور،سیالکوٹ موٹروے پر بریفنگ دی اور بتایا کہ تاریخ میں پہلی بار ہزار ارب روپے سڑکوں کے نیٹ ورک پر خرچ کیے گئے ہیں،اعلیٰ معیار کا روڈ نیٹ ورک تشکیل دیا جارہا ہے،سڑکوں کی تعمیر میں شفافیت اور معیار کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
خبرنامہ
رواں سال سڑکوں کیلئے334ارب مختص کیے گئے: نواز شریف
