خبرنامہ

رکا وٹوں کی وجہ سے عابد شیر علی کو اسلام آباد جا نے میں مشکلات کا سا منا

فیصل آباد (ملت + آئی این پی) رکا وٹوں کی وجہ سے عابد شیر علی کو اسلام آباد جا نے میں مشکلات کا سا منا، سا ہیا نولہ انٹر چینج بند ہو نے سے واپس آناپڑا۔ تفصیلات کے مطا بق گز شتہ روز وزیر مملکت بجلی و پا نی عا بد شیر علی ویک اینڈ گزارنے کے بعد واپس اسلا آباد جا رہے تھے جب انکا قا فلہ سا ہیا نوالہ موٹر وے انٹر چینج پر پہنچا تو انٹر چینج کو کنٹینرز لگا کر بند کیا ہوا تھا ۔ سا ہیا نولہ انٹر چینج بند ہو نے سے واپس آناپڑا۔