اسلام آباد ۔(ملت آن لائن) رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب نے وزارت ریلوے میں پارلیمانی سیکرٹری کا قلمدان سنبھال لیا۔اس موقع پر فرخ حبیب کو وزارت ریلوے میں اہم بریفنگ دی گئی۔اس دوران گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ حکومت کا اولین مقصد اداروں کی کارکردگی کو بہتر کرنا ہے۔ ریلوے کو ایک مثالی ادارہ بنائیں گے۔ریلوے کے خسارے کو ختم کریں گے اور آمدن کو بڑھائیں گے۔ریلوے کے ملازمین کی فلاح و بہود کو یقینی بنایا جائے گا۔ فرخ حبیب نے کہا کہ پیسنجرسیکٹر کو بہتر کرنے کے لئے ترجیح بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے۔ریلوے کے ادارے کو ملک کی پہچان بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو اپنے پاؤں پرکھڑا کرنا ہے۔ ٹکٹنگ کا ڈیٹا بیس بنا یا جائے گا۔ بر وقت پنشن کو یقینی بنا یا جائے گا۔فریٹ ٹرینوں کو بڑھانے کے لئے خاص اقدام کئے جائیں گے۔ مسافروں کی انشورنس ایک احسن اقدام ہے اس سے لوگوں کا اعتماد بڑھے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے سیاحت کے فروغ میں بھی اہم کرداراکرسکتا ہے۔
خبرنامہ
رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب نے وزارت ریلوے میں پارلیمانی سیکرٹری کا قلمدان سنبھال لیا
