خبرنامہ

ریکارڈ ٹیمپرنگ تو بہانہ ہے جے آئی ٹی خود ٹیمپر ہو چکی۔طلال چوہدری

اسلام آباد(ملت آن لائن) طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آج کل جے آئی ٹی کے بڑے چرچے ہیں پاناما کیس کو قانونی ہونا چاہئے تھا لیکن اسے سیاسی بنا دیا گیا ہے اور ایک کیس میں 4 ملکوں میں گلی گلی ثبوت ڈھونڈھے جارہے ہیں لیکن کچھ نہیں مل رہا روز بیانات بھی بدلے جاتے ہیں عمران خان انٹرویو کچھ دیتے ہیں اور الیکشن کمیشن میں لکھ کر کچھ کہتے ہیں ان کی سابقہ بیوی جمائما پہلی ٹوئٹ میں کچھ اور دوسری ٹوئٹ میں کچھ کہتی ہیں سپریم کورٹ کو چاہئے کہ وہ کیس کو لٹکانے کے بجائے جلد فیصلہ کرے۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ریکارڈ ٹیمپرنگ تو بہانہ ہے جے آئی ٹی خود ٹیمپر ہو چکی ہے، جے آئی ٹی خود بچنا چاہتی ہے یا کسی کو بچانا چاہ رہی ہے، جے آئی ٹی وزیراعظم کو تو طلب کرتی ہے لیکن حسین نواز کی تصویر لیک کرنے والے کا نام نہیں لیتی ہم نے درخواست میں کہا ہے کہ جے آئی ٹی نے تصویر لیک کی ہے اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔