زبانیں تہذیب اور شہریت کی عکاسی ہوتی ہے‘ محمد بلیغ الرحمن
اسلام آباد:(ملت آن لائن)وفاقی وزیر تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ زبانوں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، زبانیں تہذیب اور شہریت کی عکاسی ہوتی ہے۔ وہ جمعرات کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے آڈیٹوریم میں قومی زبان کے چیلنجز اور مستقبل کے امکانات پر قومی کانفرنس کے اختتام تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ 2 روزہ کانفرنس کا اہتمام ایران کے سفارتخانہ، ایچ ای سی اور نمل نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ فارسی زبان کے ہمارے خطہ میں گہرے اثرات ہیں۔ ہمارے دانشوروں کا اکثر کام فارسی زبان میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال کی شاعری کا سب سے زیادہ حصہ فارسی زبان میں ہے، اگر ہم اپنی تاریخ اور تہذیب کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو ہمیں فارسی زبان سیکھنا پڑے گی۔ وفاقی وزیر نے کانفرنس کے انعقاد پر ایران کے سفارت خانے، ایچ ای سی اور نمل کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ کانفرنس فارسی زبان کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ قومی سالمیت کیلئے علاقائی زبانوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ بلیغ الرحمان نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ مضبوط تعلقات رکھتا ہے اور پاکستانی عوام کی ایران کے لوگوں کے ساتھ گہری وابستگی ہے۔ تقریب کے اختتام پر وفاقی وزیر نے سعدی اور اقبال ایوار تقسیم کئے۔
خبرنامہ
زبانیں تہذیب اور شہریت کی عکاسی ہوتی ہے‘ بلیغ الرحمن
