خبرنامہ

سات ماہ میں نیا سروے ہو گا: ماروی

سکردو: (ملت+آئی این پی)چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے کہا ہے کہ 7 ماہ میں نیا سروے ہو گا ‘ مزید مستحقین پروگرام میں شامل ہوں گے‘ کریڈٹ کارڈ کی جگہ نیا جدید نظام متعارف کر رہے ہیں۔ ہفتے کو سکردو اور شگر کے عمائدین و مستحقین سے گفتگو کرتے ہوئے ماروی میمن نے کہا کہ پروگرام کی رقم مستحقین تک پہنچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 7 ماہ میں نیا سروے ہو گا مزید مستحقین پروگرام میں شامل ہوں گے۔ ماروی میمن نے کہاکہ کریڈٹ کارڈ کی جگہ نیا جدید نظام متعارف کرا رہے ہیں۔ چیئرپرس بی آئی ایس پی نے سکردو میں مستحقین کے گھروں میں جا کر مسائل معلوم کئے۔ ۔۔۔(رانا)