کراچی (ملت + آئی این پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف کے ترجمان مصدق ملک اور مفتاح اسماعیل نے سول ہسپتال کراچی کا دورہ کیا اور سانحہ درگاہ شاہ نورانی میں زخمیوں کی عیادت کی۔ اتوار کو وزیر اعظم کی ہدایت پر ان کے ترجمان مصدق ملک اور مفتاح اسماعیل نے سول ہسپتال کراچی کا دورہ کیا۔ انہوں نے درگاہ شاہ نورانی کے دھماکہ میں زخمیوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر مصدق ملک نے کہاکہ سانحہ درگاہ شاہ نورانی میں ملوث افراد کا ہر جگہ پیچھا کریں گے۔ ملک سے ہر صورت دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ مصیبت کی اس گھڑی میں پوری قوم غم زدہ بھائیوں کے ساتھ ہے۔ وزیر اعظم نے جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کیئے امداد کا اعلان کیا۔
خبرنامہ
سانحہ درگاہ شاہ نورانی: ملک سے ہر صورت دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے: مصدق ملک
