خبرنامہ

سردار یوسف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) آئندہ حج 2017ء کے حوالے سے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان معاہدے کے لئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمران صدیقی کے مطابق وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کے ہمراہ سیکرٹری مذہبی امور خالد مسعود چوہدری، جوائنٹ سیکرٹری حج وزارت مذہبی امور انفارمیشن ٹیکنالوجی ، پی آئی اے اور پرائیویٹ ٹور آپریٹرز ایسوسی ایشن (ہوپ) کاایک ایک نمائندہ بھی وفد میں شامل ہے۔ وزیر مذہبی امور کی سربراہی میں وفد سعودی حکام سے حج 2017ء کے معاہدے کے حوالے سے بات چیت کرے گا جس کے بعد حج 2017کے معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔