اسلام آباد :(ملت آن لائن) فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے تحت مجموعی طورپر 82ہزار 382 عازمین حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں، حج سے قبل فلائٹ آپریشن 15 اگست تک مکمل کرلیاجائے گا۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ رواں سال مجموعی طورپر ایک لاکھ 84ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے جن میں سے سرکاری سکیم کے تحت اب تک 55 ہزار 196 جبکہ پرائیویٹ سکیم کے تحت 27ہزار 186 عازمین حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں۔ حج فلائٹ آپریشن میں قومی ایئر لائن پی آئی اے، ایئر بلیو اور سعودی ایئر لائن حصہ لے رہی ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ رواں سال معاونین حج، خدام الحجاج اور میڈیکل مشن کے تحت 2ہزار 859 افراد خدمات سر انجام دین گے جن میں سے مکۃ المکرمہ اور مدینہ منورہ میں عازمی حج کی خدمت کے لئے 711 افراد کی خدمات مقامی طوپر حاصل کی گئی ہے ۔ اب تک مجموعی طورپر 1468 افراد مختلف شعبوں میں عازمین حج کی خدمت کے لئے حجاز مقدس میں موجود ہیں جبکہ حج سے قبل فلائٹ آپریشن کی تکمیل تک باقی خدام الججاج، معاونین حجاج اور میڈیکل مشن کا عملہ بھی حجاز مقدس پہنچ جائے گا۔
خبرنامہ
سرکاری اورپرائیویٹ سکیموں کے تحت 82382 عازمین حجاز مقدس پہنچ گئے، ذرائع وزارت مذہبی امور
