اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وزیرریلویز خواجہ سعد رفیق نے پاکستان ریلویز کے ہزاروں کلرکوں کی اپ گریڈیشن کی منظوری نوٹفیکیشن کے ذریعے جاری کردی،اس نوٹفیکیشن میں لوئر ڈویژن کلرک ساتویں گریڈ سے نویں، اپر ڈویژن کلرک نویں گریڈ سے گیارہوں اور ہیڈ کلرک چودہویں گریڈ سے سولہویں میں اپ گریڈ ہو گئے۔اپ گریڈیشن کی خبر ملتے ہی ہزاروں ریلوے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، ریلوے ملازمین نے مٹھائیاں تقسیم کی گئی۔ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق ، چئیر پرسن ریلویز، سی ای او اور دیگر اعلیِ افسران کے شکرئیے کے بینرز لگا دئیے گئے۔
خبرنامہ
سعد رفیق نے پاکستان ریلویز کے ہزاروں کلرکوں کی اپ گریڈیشن کی منظوری دیدی
