سعودی عرب، کوئی ڈیل نہیں ہو رہی: احسن اقبال
نارووال: (ملت آن لائن) وزیر داخلہ احسن اقبال نے نارووال میں میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں اسٹیبلشمنٹ سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، برطانوی جریدے کی رپورٹ جھوٹ کا پلندا ہے، 2018ء میں نواز شریف کے ساتھ الیکشن لڑیں گے۔ وزیر داخلہ احسن اقبال نے مزید کہا کہ برطانوی جریدے کے رپورٹر کے ذہن کی خرابی ہے، بے بنیاد خبروں کا مقصد مسلم لیگ ن کی مقبولیت کو نقصان پہنچانا ہے، مسلم لیگ نون 2018ء میں نواز شریف کے ساتھ الیکشن لڑے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بیرونی محاذ پر سازشیں ہو رہی ہیں، پاکستان کو شدید خطرات کا سامنا، اے پی سی ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے ہوئی، اے پی سی پاکستان دشمنوں کا ایجنڈا پورا کرے گی، اپوزیشن جماعتیں شکست کے ڈر سے انتخابات ملتوی کروانا چاہتی ہیں۔نواز شریف سعودی حکمران خاندان سے اپنے دیرینہ تعلق کی بنا پر سعودی عرب کا دورہ کررہے ہیں، تاریخ گواہ ہے کہ نواز شریف نے اپنے ذاتی تعلقات کو قومی مفاد کے لیے استعمال کیا نہ کہ ذاتی مفاد کے لیے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اپنی بے گناہی ثابت کریں گے اور ریکارڈ کے مطابق نواز شریف نے ہمیشہ سپریم کورٹ سمیت تمام اداروں کا احترام کیا ہے، عدالتی فیصلوں کے احترام میں مقدمات کا سامنا کیا ہے۔
سعودی عرب کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے تحت سابق وزیراعظم محمد نواز شریف جلا وطن ہو سکتے ہیں۔ اخبارنے یہ بھی لکھا ہے کہ سعودی ڈیل کے تحت نواز شریف کو ملک سے باہر رہنے کی اجازت دی جا سکتی ہے، اس طرح سے انہیں کرپشن کیسز سے بھی چھٹکارا مل سکتا ہے، نواز شریف کو باہر جانے کے لیے اجازت درکار ہے اوراس کے لیے سعودی عرب میں معاملات طے پاسکتے ہیں۔
……………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے….رانا ثنا کا استعفی پہلا مطالبہ، پیچھے نہیں ہٹیں گے، سیالوی
ملتان:(ملت آن لائن) پیر حمید الدین سیالوی کا کہنا ہے کہ میرا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے البتہ ہماری تحریک کا پہلا مطالبہ رانا ثنا اللہ کا استعفیٰ ہے جس پر آخری وقت تک قائم رہیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشائخ کی نمائندگی کرنے والے پیر حمید الدین سیالوی کا کہنا تھا کہ کسی سیاسی جماعت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے البتہ ہم ختم نبوت ﷺ کی تحریک کا حصہ ضرور ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ میرے نام سے منسوب خبر کسی کو چلانے کی اجازت نہیں دوں گا کیونکہ دنیا کی کوئی طاقت مجھے نہیں خرید سکتی، رانا ثنا اللہ کا استعفیٰ ہماری تحریک کا پہلا مطالبہ ہے اور ہم اس پر آخری وقت تک قائم رہیں گے۔ رانا ثنا 31 دسمبر تک مستعفی نہ ہوئے تو شہباز شریف استعفیٰ دیں، پیر سیالوی کا الٹی میٹ پیر حمید الدین سیالوی کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی نہیں کرتا اور نہ ہی میں سیاسی آدمی ہوں کسی دھرنے یا کسی بھی جماعت کے ساتھ شریک نہیں ہوں، حساس معاملے پر دیگر جماعتیں بھی ہمارا ساتھ دیں۔ واضح رہے کہ علماء اور مشائخ نے رانا ثنا اللہ سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کررکھا ہے، اس ضمن میں اب تک دو بار سنی اتحاد کونسل کی جانب سے سیرت النبی ﷺ کانفرنسز کا انعقاد کیا جاچکا ہے۔ گوجرانولہ میں 24 دسمبر کو ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیر حمید الدین سیالوی نے مطالبہ کیا تھا کہ 31 دسمبر تک اگر رانا ثنا اللہ مستعفیٰ نہ ہوں تو شہباز شریف استعفیٰ دیں۔